Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / سسرالی ہراسانی کا شکار داماد کی خودکشی

سسرالی ہراسانی کا شکار داماد کی خودکشی

حیدرآباد /7 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی کے سبب خواتین کی خودکشی کے واقعات پیش آتے ہیں تاہم ناچارم پولیس حدود میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جہاں سسرالی رشتہ داروں کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ انسپکٹر ناچارم مسٹر پرویندر نے بتایا کہ 20 سالہ ایم اے مجاہد نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ مجاہد پیشہ سے پلمبر تھا ۔ جو آئی ڈی اے ناچارم علاقہ کے ساکن ایم اے وہاب کا بیٹا تھا ۔ اس کی شادی 5 سال قبل ہوئی تھی اور تاہم گذشتہ چند عرصہ سے مجاہد کے ساس خسر و برادر نسبتی اس کو ہراساں کر رہے تھے ۔ مجاہد کو فون پر ہراساں کیا جارہا تھا اور مبینہ طور پر اذیت پہونچاتے ہوئے اسے ڈرایا دھمکایا جارہا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ مجاہد اور اس کی بیوی کے درمیان خوشگوار تعلقات تھے اور مجاہد کو بیوی سے کوئی شکایت نہیں تھی ۔ تاہم سسرالی رشتہ دار اسے پریشان کر رہے تھے کہ وہ بیوی کی ٹھیک طرح سے دیکھ بھال نہ کرنے پر سنگین نتائج کا انتباہ دے رہے تھے جس سے دلبرداشتہ مجاہد نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے مجاہد کے جیب سے دستیاب خودکشی نوٹ جو تلگو زبان میں تحریر ہے کی بنیاد پر مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT