Friday , September 22 2017
Home / سیاسیات / سشما سوراج ایمس میںشریک

سشما سوراج ایمس میںشریک

نئی دہلی، 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ سشما سوراج کڈنی کی خرابی کے سبب آل انڈیا انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) میں ڈائلسیس کے لئے داخل ہوچکی ہیں۔ انہوں نے اپنی صحت کے بارے میں ٹویٹر پر اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ” میں کڈنی خراب ہونے کی وجہ سے ایمس میں داخل ہوں۔فی الحال، میں ڈائلسیس پہ ہوں۔کڈنی ٹرانسپلانٹ کے لئے میرا ٹیسٹ کیا جارہا ہے ۔بھگوان کرشن مجھے پر رحم کرے “۔
پٹنائک کا مودی کو فون، کاشتکاروں کے حال زار پر بات چیت
بھوبنیشور۔16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر اوڈیشہ نوین پٹنائک نے آج وزیراعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ وہ آر بی آئی کو مرکزی کوآپریٹیوں بینکس میں 500 اور 1000 روپئے کی نوٹوں کے تبادلے کی اجازت نہ دینے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے کیوں کہ ان بینکوں کو جو زیادہ تر دیہاتوں میں قائم ہیں، کاشتکاروں کے مصائب میں اضافہ ہوگیا ہے اور ان کے 44 لاکھ خاندان اس کی وجہ سے متاثر ہوگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT