Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / سشما سوراج ایمس میں شریک

سشما سوراج ایمس میں شریک

نئی دہلی ۔ 07 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر خارجہ سشما سوراج آج کل ہند ادارہ برائے طبی علوم (ایمس) میں شریک کردی گئیں جہاں اُن کے اینڈو کرنولاجیکل معائنے کئے جائیں گے ۔ ایمس کے سینئر ڈاکٹر نے کہاکہ وزیر خارجہ کو 7:22بجے شام شریک کیا گیا ۔ اُنھیں ذیابیطس اور دیگر امراض ہیں۔ کل اُن کے معائنے کئے جائیں گے ۔ سشما سوراج کارڈیو نیورو سنٹر میں ڈاکٹر بلرام ایران کے زیرعلاج ہیں جو کارڈیوتھراسک سنٹر کے صدر ہیں۔64 سالہ بی جے پی قائد کو جاریہ سال اپریل میں بھی سینے میں جکڑن کی شکایت پر شریک کیاگیاتھا ۔

TOPPOPULARRECENT