Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / سشما سوراج وطن واپس

سشما سوراج وطن واپس

برلن۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اُمور خارجہ سشما سوراج آج وطن کیلئے روانہ ہوگئیں جبکہ انہوں نے اپنے جرمن ہم منصب کے ساتھ وسیع تر باہمی مسائل پر بات چیت منعقد کی اور ہندوستان میں سولار پاور وینچر کیلئے جرمنی سے ایک بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کے وعدہ کے بشمول مختلف تجاویز کا جائزہ لیا۔ برلن کو اپنے دورہ سے قبل سشما سوراج نے اپنے دو قومی ٹور کے پہلے مرحلے کے تحت مصر کا دورہ کیا تھا ۔انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان سکیورٹی، انسداد دہشت گردی، دفاع اور سرمایہ کاری کے کلیدی شعبوں میں تعاون پر بات کی۔

 

یوکرین میں جھڑپیں ، 8 ہلاک
کیف ۔27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) یوکرین اور روس حامی باغی آج متصادم ہوگئے جس کے نتیجہ میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہوگئے اور نئے امن معاہدہ کی بات چیت متاثر ہوگئی۔ حکومت کے ترجمان اولیکسندر نے کہا کہ 7 یوکرینی فوجی ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔ ایک روس حامی باغی کی بھی موت ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT