Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / سشما سوراج چین سے مسعود اظہر کا مسئلہ اٹھائیں گی

سشما سوراج چین سے مسعود اظہر کا مسئلہ اٹھائیں گی

ماسکو میں /18 اپریل کو وزیر خارجہ چین سے ملاقات
نئی دہلی ۔ /7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ سشماسوراج توقع ہے کہ چین کی جانب سے ہندوستان کی ان کوششوں کو ناکام بنانے کے مسئلہ کو اٹھائیں گی ۔ جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کی اقوام متحدہ کی جانب سے سرزنش کرنے کی کوشش کو ویٹو کرنے چین کے اعلان کے بعد حکومت ہند نے اس مسئلہ کو سنگین طور پر لیا ہے ۔ سشما سوراج /18 اپریل کو ماسکو میں سہ رخی کانفرنس کے موقع پر چین کے اپنے ہم منصب وانگ وائی سے ملاقات کریں گی اور مسعود اظہر کے تعلق سے ویٹو اختیارات استعمال کرنے چین کے فیصلہ پر ہندوستان کے احتجاج سے واقف کروائیں گی ۔ معتمد خارجہ ایس جئے شنکر کے یہ کہنے کے ایک دن بعد کہ اقوام متحدہ میں چین کی کارروائی اعلیٰ سطح پر منصفانہ طور پر قدم اٹھایا گیا ہے ۔ وزارت خارجی امور ترجمان وکاس سروپ نے کہا کہ اس معاملہ پر ہندوستان مسلسل چین سے رابطہ رکھے ہوئے ہے ۔ دونوں ملکوں کے درمیان اس مسئلہ پر بات چیت کے نتائج باہر آنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ لیا جائے گا ۔ روس ۔ ہند ۔ چین سہ قومی چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے ماسکو روانہ ہونے والی سشما سواراج کے تعلق سے وکاس سروپ نے کہا کہ ماسکو میں اپنے قیام کے دوران سشما سوراج روس کے سینئر وزراء سے باہمی ملاقات کریں گی ۔ اور وزیر خارجہ چین سے باہمی مفاد کے مسائل کا جائزہ لینے پر زور دیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT