Saturday , September 23 2017
Home / سیاسیات / سشما سوراج کا بیان دکھاوے کے آنسو : کانگریس کا رد عمل

سشما سوراج کا بیان دکھاوے کے آنسو : کانگریس کا رد عمل

نئی دہلی 6 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) للت مودی مسئلہ پر لوک سبھا میں وزیر خارجہ سشما سوراج کے بیان کو دکھاوے کے آنسو قرار دیتے ہوئے کانگریس نے آج مسترد کردیا اور کہا کہ اس بیان میں خود کئی نقائص ہیں۔ پارٹی نے وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ اس مسئلہ پر مسلسل خاموشی اختیار نہیں کرسکتے ۔ پارٹی ترجمان آنند شرما نے نریندر مودی اور سشما سوراج پر تنقید کی اور کہا کہ دونوں نے ایک بار پھر بے شرمی اور ہٹ دھرمی کے ساتھ قوم کو گمراہ کیا ہے ۔ آنند شرما نے کہا کہ آج وزیر خارجہ نے پارلیمنٹ میں دکھاوے کے آنسو والا بیان دیا ہے ۔ اس کو دفاعی معذرت خواہی کہا جاسکتا ہے ۔ یہ ایسی کوشش ہے جسے قبول نہیں کیا جاسکتا ۔ اس میں خود کئی تضاد اور نقائص ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اصل سوال یہ ہے کہ آیا ایک وزیر خفیہ طور پر ایک مفرور ملزم کو سفری دستاویزات کیلئے خواہش کرسکتی ہیں جس کی درخواست حکومت برطانیہ پہلے ہی مسترد کرچکی تھی ؟ ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT