Monday , August 21 2017
Home / دنیا / سشما سوراج کی بھوٹان ہم منصب سے ملاقات

سشما سوراج کی بھوٹان ہم منصب سے ملاقات

کھٹمنڈو۔11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج یہاں اپنے بھوٹان ہم منصب دامچو ڈواجی سے ملاقات کی اور باور کیا جاتا ہے کہ سکم شکن کے ڈوکلام میں پیدا شدہ تعطل کے درمیان انوہں نے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ دونوں قائدین جنوبی ایشیاء اور جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم خلیج بنگال مساعی برائے ہمہ علاقائی تکنیکی و معاشی تعاون کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔ بنگلہ دیش، ہندوستان، مائینمار، تھائی لینڈ، بھوٹان اور نیپال اس علاقائی تعاون تنظیم کے ارکان ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان راویش کمار نے ملاقات کی تصویر کے ساتھ ٹوئٹ پر یہ پیغام پوسٹ کیا کہ ’’ایک قریبی دوست اور پڑوسی کے ساتھ وقت دیا گیا۔ وزارت خارجہ (سشما سوراج) نے بھوٹان کے وزیر خارجہ دامچو ڈواجی سے اس تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی‘‘ سکم کے ڈوکلام ٹرائی جنکشن میں ہندوستان، چین اور بھوٹان کے درمیان جاری تعطل کے پس منظر میں ہوئی اس ملاقات کے بارے میں سرکاری طور پر کچھ نہیں کہا گیا۔

TOPPOPULARRECENT