Saturday , October 21 2017
Home / عرب دنیا / سشما سوراج کی مداخلت پر دو ہندوستانیوں کی واپسی

سشما سوراج کی مداخلت پر دو ہندوستانیوں کی واپسی

بحرین کے ہندوستانی سفارت خانہ کی سرگرم جدوجہد ‘ فضائی ٹکٹ کی فراہمی
مناما ۔6مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مملکت بحرین میں ہندوستانی تارکین وطن کی کسی بھی مصیبت میں دوسرے ہندوستانی باشندے ان کی مدد کے لئے آگے آئے ہیں۔ خود کو وزارت خارجہ بیرونی ملکوں میں ہندوستانی باشندوں کے تحفظ اور ان کے مفادات و حقوق کی حفاظت کے لئے موثر اقدامات کرنے سے گریز نہیں کرتی۔ چنانچہ گزشتہ ایک ماہ سے بحرین میں پھنسے دو ہندوستانی باشندوں کی وزیر خارجہ سشما سوراج کی شخصی مداخلت پر ہندوستان واپسی عمل میں آئی۔ دی گلف ڈیلی نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ چندو مالائی مادھون اجیت کمار اور گڈو انصاری اس وقت بحرین میں پھنس گئے جب ان کے آجر نے ان لوگوں کے ویزوں کی منسوخی کے لئے درکار ایک مکتوب فراہم کرنے سے انکار کردیا تھا، حالانکہ ان کے دو سالہ معاہدے7 جنوری کو ختم ہوچکے ہیں۔ ایسے میں وہ اپنے وطن واپس ہونا چاہتے تھے۔

اجیت کمار 2 مارچ کو فلائٹ نمبر EY 372 کے ذریعہ کوچی پہنچ گئے۔ بحرین میں ہندوستانی سفارتخانہ نے اسے دستاویزات اور فضائی ٹکٹ فراہم کئے۔ اس ضمن میں مرکزی وزیر سشما سوراج نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک ہندوستانی صحافی کے توجہ دلانے پر سشما سوراج حرکت میں آئیں۔ رپورٹ کے مطابق ابھلاش جی ناکہ نے جو پچھلے دو برسوں سے ایک سڑک حادثے کے بعد بستر علالت پر پڑے ہوئے ہیں محترمہ سشما سوراج سے ٹوئٹر کے ذریعہ ربط پیدا کیا اور بتایا کہ کس طرح اجیت کمار بحرین میں پھنسا ہوا ہے اور یہاں تک کہ وہ 20 فروری کو اپنی بیٹی کی شادی میں شرکت نہ کرسکا۔ بتایا جاتا ہے کہ ہندوستانی سفارتخانہ کے ایک عہدہ دار نے شخصی طور پر جنرل ڈائرکٹوریٹ آف نیشنلیٹی پاسپورٹس اینڈ ریسڈنس اتھاریٹی کا دورہ کرتے ہوئے ان دونوں کی ہندوستان واپسی کی راہ ہموار کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT