Wednesday , August 23 2017
Home / Top Stories / سشما سوراج کے بیان پر ہنگامہ ، راجیہ سبھا کا اجلاس ملتوی

سشما سوراج کے بیان پر ہنگامہ ، راجیہ سبھا کا اجلاس ملتوی

نئی دہلی 3 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن کے احتجاج اور بی جے پی ارکان کے ساتھ اُس کی تکرار کے نتیجہ میں راجیہ سبھا کا اجلاس آج کسی کارروائی کے بغیر ملتوی کردیا گیا۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے اپنا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ اُنھوں نے صدرنشین کی اجازت کے بغیر بیان دیا تھا۔ تاہم اِس پر کانگریس کی برہمی نامناسب ہے۔ ایوان کے اجلاس میں دن بھر کوئی قانونی کارروائی نہیں ہوسکی۔ ایوان کا اجلاس دو مرتبہ ملتوی کیا گیا۔ بعدازاں اسے آج دن بھر کے لئے ملتوی کیا گیا۔ سشما سوراج نے للت مودی کو سفری دستاویزات جاری کرنے کے لئے حکومت برطانیہ پر کوئی دباؤ ڈالنے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن پر عائد الزامات قطعی بے بنیاد ہیں۔ للت مودی تنازعہ سے اُن کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ تاہم اپوزیشن کا پرشور احتجاج اور للت مودی تنازعہ کے سلسلہ میں سشما سوراج اور چیف منسٹر راجستھان وسندھرا راجے اور ویاپن اسکام کے سلسلہ میں چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان سے استعفیٰ کا مطالبہ جاری رہا۔ جس کی بناء پر نائب صدرنشین راجیہ سبھا نے ایوان کا اجلاس آج دن بھر کے لئے ملتوی کردیا۔ قبل ازیں اپنی خاموشی توڑتے ہوئے وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج کہا کہ اُنھوں نے حکومت برطانیہ سے متنازعہ سابق آئی پی ایل سربراہ للت مودی کی سفری دستاویزات کے مسئلے پر کوئی بات نہیں کی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اُن کے خلاف تمام الزامات ’’بے بنیاد ‘‘ ہیں ۔ سشما سوراج راجیہ سبھا میں کانگریس ارکان کے شوروغل کے دوران بیان دے رہی تھیں۔ انھوں نے کہاکہ جب تک مباحث نہیں ہوجاتے اور وزیراعظم جوابی بیان نہیں دیدیتے یہ مطالبہ مناسب نہیں ہے ۔ کانگریس ارکان نے حکومت سے جواب دہی کیلئے افراد کے تعین کا مطالبہ کیا ۔ للت مودی تنازعہ اور ویاپم اسکام کے ذمہ داروں کی جانب سے جواب دہی کے بغیر وزیر خارجہ کے بیان کو نامکمل قرار دیا۔ نائب صدرنشین پی جے کورین نے شوروغل کے دوران 12 بجے دن تک اجلاس ملتوی کردیا ۔ وزیراعظم کورین کے بیان کے بعد جوابی بیان دینے سے قاصر رہے ۔ کانگریس کے آنند شرما نے کارروائی کو معطل کرتے ہوئے قاعدہ 267 کے تحت مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی اور سشما سوراج سے بیان دینے کا مطالبہ کیا لیکن کانگریس قائد اس کے بغیر کسی بھی قسم کے اقدام کیلئے تیار نہیں تھے ۔ سشما سوراج نے کہاکہ وہ پہلے دن ہی سے اپنا موقف واضح کرچکی ہیں۔ حالانکہ ارون جیٹلی نے کہاتھا کہ وہ تمام الزامات کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں جو اُن پر عائد کئے جارہے ہیں ۔ سشما سوراج نے کہا کہ للت مودی کی مدد کرنے کے تمام الزامات بے بنیاد ہیںاور ثابت نہیں کئے جاسکتے ۔

TOPPOPULARRECENT