Saturday , August 19 2017
Home / سیاسیات / سشما کے استعفی تک کوئی مباحث نہیں : راہول گاندھی

سشما کے استعفی تک کوئی مباحث نہیں : راہول گاندھی

نئی دہلی 23 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) للت مودی تنازعہ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس وقت تک مباحث کی مخالف ہے جب تک وزیر خارجہ سشما سوراج استعفی پیش نہیں کردیتیں ۔ یہ ادعا کرتے ہوئے کہ وزیر اعظم کی ساکھ متاثر ہوگئی ہے راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی کو چاہئے کہ وہ ملک کے عوام کی آوازیں سنیں جو ان سے حکومت کو درپیش تنازعات پر جواب چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے تیقن دیا تھا کہ ملک میں کرپشن کوبرداشت نہیں کیا جائیگا ۔ ان کے الفاظ میں وزن تھا تاہم وہ ہوا میں بات کرتے ہیں۔ جو ان کے ذہن میں آتا ہے وہ بولتے ہیں۔ ان کی ساکھ آہستہ آہستہ متاثر ہو رہی ہے ۔ ہم نے وزیر اعظم سے سوال کیا کہ وہ للت مودی کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ ہم کو کوئی جواب نہیں ملا ۔ ہم کو ویاپم اسکام پر کوئی جواب نہیں ملا ۔ ہم کو چھتیس گڑھ پر کوئی جواب نہیں ملا اور ہم کو سشما سوراج پر کوئی جواب نہیں ملا ۔ راہول گاندھی پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT