Friday , March 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / سشیل کی طرح دو اولمپک میڈلز جیتنا میرا مقصد : ساکشی

سشیل کی طرح دو اولمپک میڈلز جیتنا میرا مقصد : ساکشی

نئی دہلی ، 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وہ بھلے ہی اولمپک میڈل جیتنے والی ہندوستان کی پہلی اور واحد خاتون ریسلر ہے، لیکن ساکشی ملک نے ایسا لگتا ہے کہ اس پر اکتفا نہیں کرلیا ہے جیسا کہ وہ انھوں نے 2020ء ٹوکیو گیمز میں سشیل کمار کے تاریخی کارنامہ کی برابری کرنے کا عزم کرلیا ہے، جنھوں نے دو اولمپک میڈلز جیت رکھے ہیں۔ ساکشی نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ’’میرا مقصد سشیل کمار کے تاریخی کارنامہ کی برابری کرنا ہے ، جس کیلئے مجھے 2020ء کے ٹوکیو گیمز میں اولمپیائی تمغہ جیتنا ہوگا۔ میں نے اس مقصد کی تکمیل کیلئے اپنی پوری توجہ مرکوز کرلی ہے۔ میں سشیل جی کی طرح ڈبل اولمپک میڈلسٹ بننا چاہتی ہوں۔‘‘ ساکشی نے کہا کہ انھیں فوری طور پر ورلڈ چمپئن شپس کیلئے تیاری کرنا ہے، جو رواں سال کے اواخر منعقد ہوں گے۔24 سالہ ریسلر نے اعتراف کیا کہ زندگی پوری طرح بدل چکی ہے اور جب لوگ انھیں پہچان کر ملتے ہیں تو اچھا احساس ہوتا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT