Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / سشیل کی عرضی پر فیڈریشن، وزارت سے جواب طلب

سشیل کی عرضی پر فیڈریشن، وزارت سے جواب طلب

نئی دہلی ، 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائی کورٹ نے آج ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کو ہدایت دی کہ اولمپک میڈلسٹ سشیل کمار کا مدعا سنیں، جنھوں نے سلیکشن ٹرائل چاہا ہے تاکہ ریو گیمز میں مینس 74kg فری اسٹائل کیٹگری میں انڈیا کی نمائندگی کرنے والے کا فیصلہ کیا جاسکے۔ عدالت نے فیڈریشن کے ساتھ اسپورٹس منسٹری کا جواب بھی طلب کیا ہے اور ان سے اپنے حلف نامے داخل کرنے کیلئے کہا ہے۔ عدالت نے اس معاملہ کی مزید سماعت 27 مئی کو مقرر کی ہے۔ عدالت نے یہ ہدایت سشیل کی دائر کردہ پٹیشن کی سماعت کرتے ہوئے دی ہے، جو کورٹ روم میں موجود تھے۔ اُن کی استدعا ہے کہ ڈبلیو ایف آئی کو 74kg فری اسٹائل زمرہ میں ملک کی نمائندگی کرنے والے ریسلر کا انتخاب کرنے کیلئے سلیکشن ٹرائل منعقد کرانے کی ہدایت دی جائے۔

TOPPOPULARRECENT