Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / سطح آب پر اسلحہ ضبط کرنے بحریہ کو صدر سری لنکا کا حکم

سطح آب پر اسلحہ ضبط کرنے بحریہ کو صدر سری لنکا کا حکم

کولمبو۔ 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر سری لنکا مائتری پالا سری سینا نے آج ملک کی بحریہ کو حکم دیا کہ اگر ساحلی شہر گلے کے قریب سطح آب پر متنازعہ اسلحہ کا ذخیرہ نظر آجائے تو اسے ضبط کرلیا جائے۔ کابینہ کے ترجمان اور وزیر رجیتا سینا رتنے نے کہا کہ اوانی گارڈ کے ساتھ تمام معاہدات منسوخ کردیئے جائیں ۔ بحریہ کو ضبطی کی کارروائیاں شروع کرنی ہوں گی ۔ صدر سری لنکا نے یہ فیصلہ آج ایک خصوصی اجلاس میں کیا۔ سری سینا کا فیصلہ جاریہ ہفتہ وزیر نظم و ضبط اور محابس اصلاحات تلک ماراپنا کے استعفیٰ کے بعد کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT