Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / سطح غربت سے نیچے زندگی گذارنے والے تمام خاندانوں کو ڈبل بیڈروم مکانات

سطح غربت سے نیچے زندگی گذارنے والے تمام خاندانوں کو ڈبل بیڈروم مکانات

قانون ساز کونسل میں راملو نائیک کے سوال پر وزیر امکنہ اندرا کرن ریڈی کا جواب
حیدرآباد۔16مارچ (سیاست نیوز) ریاست میں سطح غربت سے نیچے زندگی گذارنے والے تمام خاندانوں کو ڈبل بیڈ روم امکنہ اسکیم میں شامل رکھا گیا ہے۔ ریاستی وزیر امکنہ اندراکرن ریڈی نے تلنگانہ قانون ساز کونسل میں وقفہ سوالات کے دوران رکن قانون ساز کونسل مسٹر ایس راملو نائک کی جانب سے اٹھائے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ کسی بھی کاروبار یا پیشہ سے وابستہ افراد اس اسکیم سے استفادہ کرسکتے ہیں حکومت نے اس اسکیم کے لئے سطح غربت سے نیچے ہونے کی شرط رکھی ہے ۔ رکن قانون ساز کونسل مسٹر ایس راملو نائک نے حکومت سے استفسار کیا تھا کہ کیا ٹیکسی اور آٹو رکشا ڈرائیور کو اس حکومت کی جانب سے شروع کردہ ڈبل بیڈروم امکنہ اسکیم میں شامل رکھا گیا ہے اور رکھا گیا ہے تو ایسی صورت میں اب تک کتنے آٹو ڈرائیورس اور ٹیکسی ڈرائیورس نے اس اسکیم سے استفادہ کیا ہے؟ ریاستی وزیر امکنہ مسٹر اندرا کرن ریڈی نے بتایا کہ مکان نہ رکھنے والے اور سطح غربت سے نیچے زندگی گذارنے والے ان تمام خاندانوں کو اس اسکیم سے استفادہ کرنے کا اختیاردیا گیا ہے اور اس میں پیشہ یا کاروبار کے اعتبار سے کوئی امتیاز نہیں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے اس اسکیم کا آغاز تمام ذاتی مکانات سے محروم سطح غربت سے نیچے زندگی گذارنے والوں کے لئے کیا ہے اور ریاست کے تمام اضلاع میں اس اسکیم سے ہر طبقہ اور پیشہ سے تعلق رکھنے والے افراد اس اسکیم سے استفادہ حاصل کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT