Sunday , August 20 2017
Home / Top Stories / سعادت منٹو کا کردار نواز صدیقی کریں گے

سعادت منٹو کا کردار نواز صدیقی کریں گے

ممبئی ،21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ میں اپنی سنجیدہ اداکاری کیلئے مشہور نوازالدین صدیقی سلور اسکرین پر اُردو کے مشہور افسانہ نگار سعادت حسن مَنٹو کا کرداراداکریں گے۔ فلمساز نندیتا داس فلم ’منٹو‘ بنانے والی ہیں۔یہ فلم تقسیم ہند کے دَور پر مبنی ہوگی۔ منٹو کا کردار اداکرنے کیلئے نواز صدیقی کافی پرجوش ہیں۔ انھوں نے کہا: ’’منٹو بیسویں صدی کے مشہور مصنف رہے۔ میں ان کا کردار اداکرنے کیلئے بے حد پرجوش ہوں۔ کانس میں نندیتا نے مجھ سے اس سے متعلق ذکر کیا اور میں اس پیریڈ ڈرامہ فلم میں کام کرنے کیلئے فوری تیار ہوگیا۔‘‘

TOPPOPULARRECENT