Thursday , October 19 2017
Home / عرب دنیا / سعودیہ: دہشت گردی کی سازش ناکام، دو ہلاک

سعودیہ: دہشت گردی کی سازش ناکام، دو ہلاک

ریاض۔ 30 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے جمعہ کے روز دہشت گردی کی ایک خطرناک سازش ناکام بناتے ہوئے دو انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ دہشت گردوں کیخلاف سعودی فورسز کا تازہ آپریشن سرحدی علاقے عسیر کی بیشہ گورنری میں اس وقت پیش آیا جب خفیہ اداروں کو دو مشتبہ کاروں کی موجودگی کا پتا چلا۔سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے بتایا کہ سکیورٹی اداروں کو خفیہ ذرائع سے بیشہ گورنری میں دو مشتبہ بمبار کاروں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جن کی تلاش اور تعاقب کے بعد ان میں موجود دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی۔پہاڑی علاقے میں پہنچ کر دہشت گرد محصور ہوگئے مگر انہوں نے ہتھیار پھینکنے کے بجائے فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔ جوابی فائرنگ میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ تاہم اس کارروائی میں سکیورٹی حکام کا کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا ہے۔ سیکیورٹی حکام نے مزید تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔ دہشت گردوں کی کاریں قبضے میں لے لی گئی ہیں۔ ان میں سے ایک کار میں دھماکہ خیز مواد رکھا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT