Sunday , August 20 2017
Home / عرب دنیا / سعودیہ میں شیعہ عالم کی سزائے موت برقرار

سعودیہ میں شیعہ عالم کی سزائے موت برقرار

دبئی ۔ 26 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی ایک اعلیٰ عدالت نے مملکت کے ایک معزز شیعہ عالم جنہوں نے سنی بادشاہت پر اپنی بے باک تنقیدوں کے ذریعہ نوجوان جہد کاروں کو ورغلایا، ان کے خاطی ہونے اور انہیں سنائی گئی سزائے موت پر اپیل برقرار رکھی گئی ہے۔ شیخ نمر النمر 2011ء میں پھوٹ پڑنے والے شیعہ احتجاجوں میں مرکزی شخصیت رہے ۔ یہ احتجاج بہار عرب کے حصہ کے طور پر شروع ہوئے تھے۔ شیخ نمر پر سزائے موت کی تعمیل اوپیک کے اس طاقتور ملک کی شیعہ اقلیت میں نئی بے چینی پیدا کرسکتی ہے۔ انہیں گذشتہ سال اکٹوبر میں غداری اور دیگر الزامات کا مرتکب پایا گیا تھا لیکن اس کیس سے سلطنت میں آزادی اظہارخیال پر تحدیدات اجاگر ہوگئی۔ شیخ نمر کے بھائی محمد النمر نے ٹوئٹر پر تازہ عدالتی رولنگ کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے نیوز ایجنسی اے پی کو بتایا کہ فیملی کو فون کے ذریعہ عدالتی فیصلے سے مطلع کیا گیا ہے۔ سعودی شاہ سلمان کا اس سزاء پر عمل آوری کیلئے فرمان جاری ہونا ضروری ہے۔ محمد النمر نے کہا کہ ہم شاہی معافی کی امید رکھتے ہیں۔ یہ فیصلہ بڑی مصیبت پیدا کرسکتا ہے کیونکہ میرے بھائی شیخ النمر شیعہ برادری کیلئے بڑی شخصیت ہیں۔

TOPPOPULARRECENT