Tuesday , August 22 2017
Home / عرب دنیا / سعودی اتحاد کے فضائی حملے میں 9 شہریوں کی موت

سعودی اتحاد کے فضائی حملے میں 9 شہریوں کی موت

دوبئی، 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے دارالحکومت صنعا کے باہر اتوار کی رات کو سعودی عرب کے اتحادی ممالک کے طیاروں کے فضائی حملے میں 9 شہری مارے گئے ۔یہ اطلاع آج مقامی باشندوں نے دی ہے ۔ جن علاقوں میں ہوائی حملے کیے گئے ، وہاں جلاوطن حکومت کے حامی فوجیوں نے باغیوں کے خلاف جنگ تیز کر دی ہے ۔ فضائی حملے میں شہریوں کی ہلاکت کی اطلاع سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی اس رپورٹ کے بعد دی ہے کہ ان حملوں میں بڑی تعداد میں بچوں کی موت ہوئی ہے ۔ ہوائی حملہ نیھام علاقے کے اوغر گاؤں پر کیا گیا۔ نیھام کے علاقے میں صدر عبد ربہ منصور ہادی کے حامی فوجیوں اور باغی جنگجوؤں کے درمیان جنگ چل رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT