Saturday , September 23 2017
Home / عرب دنیا / سعودی امور میں بیرونی طاقتیں مداخلت نہ کریں

سعودی امور میں بیرونی طاقتیں مداخلت نہ کریں

ایران کے رویہ پر شاہ سلمان کا شدید ردعمل ، اپنی حفاظت کرنا ہمارا حق
ریاض ۔ /7 فبروری ۔ (سیاست ڈاٹ کام)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے دیگر ممالک پر زور دیا کہ وہ سعودی عرب کے داخلی امور میں مداخلت نہ کریں ۔ بظاہر وہ ایران کے رویہ کی سرزنش کررہے تھے ، جس نے خلیجی ممالک پر الزام عائد کیا تھا کہ یہ ممالک بدامنی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ شاہ سلمان نے ریاض میں سالانہ سعودی ثقافتی فیسٹول کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اپنی حفاظت کرنا ہمارا حق ہے ۔ ہمارے داخلی امور میں کوئی بھی بیرونی طاقت مداخلت نہیں کرسکتی ۔ ہم بھی دوسروں کے امور میں مداخلت نہیں کررہے ہیں۔ لہذا ہم بیرونی طاقتوں سے کہتے ہیں کہ وہ بھی ہمارے امور میں مداخلت نہ کریں ۔ ہم اپنی سرزمین کی حفاظت کرتے ہوئے تمام علاقوں میں ہمارے عرب اور مسلم برادران کے ساتھ تعاون کررہے ہیں ۔ اپنے مسلم برادران کی آزادی کو یقینی بنانے اور ان کی زندگیوں کا تحفظ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ سعودی عرب نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ عرب اقوام کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہا ہے اور شام ، لبنان ، عراق اور یمن میں انتہاپسندوں کی سرپرستی کرتے ہوئے گروہ واریت کو فروغ دے رہا ہے ۔ بحرین اور سعودی عرب میں بھی بدامنی پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ایران نے ا س خطہ میں عدم استحکام کرنے کے الزام کو مسترد کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT