Thursday , June 29 2017
Home / عرب دنیا / سعودی اور بحرین نے قطر ایرویز کا لائسنس منسوخ کردیا

سعودی اور بحرین نے قطر ایرویز کا لائسنس منسوخ کردیا

ریاض ۔ 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب اور بحرین نے آج قطر سے اپنے سفارتی تعلقات کو منقطع کرنے کے معاملہ میں ایک قدم اور آگے بڑھتے ہوئے قطر ایرویز کا لائسنس منسوخ کردیا اور ایئرلائنز کے ریاض میں واقع دفتر کو اندرون 48 گھنٹے مکمل طور پر بند کردینے کا انتباہ دیا، جس سے یہ ظاہر ہوجاتا ہیکہ یہ علاقائی بحران مزید شدت اختیار کرنے والا ہے۔ ایس پی اے خبر رساں ایجنسی کے مطابق شہری ہوا بازی جنرل اتھاریٹی نے قطر ایرویز کو تفویض کئے گئے تمام لائسنسوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ آئندہ 48 گھنٹوں میں قطر ایرویز کو اپنے تمام دفاتر بھی بند کرنے ہوں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT