Saturday , October 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / سعودی ایتھلیٹ کا اسرائیلی کھلاڑی سے مقابلہ سے انکار

سعودی ایتھلیٹ کا اسرائیلی کھلاڑی سے مقابلہ سے انکار

ریوڈی جنیرو۔9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی خاتون جوڈوپلیئر جودفہمی نے اسرائیلی کھلاڑی کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کردیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق افریقی جزائر موریٹس کی کھلاڑی کرسچیان لینگٹل سے پہلے راونڈ کا میچ ہارنے کے بعد سعودی ایتھلیٹ کو اگلے مرحلے میں اسرائیلی کھلاڑی جلی کوہن سے مقابلہ کرنا تھا جس پر جودفہمی نے زخمی ہونے کا بہانہ بنا کر مقابلہ کرنے سے انکار کردیا ۔
فلپس کو19 واں گولڈ میڈل
ریوڈی جنیرو۔9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) معروف امریکی تیراک مائیکل فلپس نے ریو میں جاری اولمپکس مقابلوں میں اپنا 19 واں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے ۔ فلپس نے امریکہ کے لئے یہ میڈل100 x 4میٹر فری اسٹائل ریلے میں حاصل کیا۔31 سالہ فلپس دنیا میں سب سے زیادہ گولڈ میڈلس حاصل کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ وہ پانچویں مرتبہ اولمپکس مقابلوں میں شرکت کر رہے ہیں اور مجموعی طور پر 23 میڈل اپنے نام کر چکے ہیں۔
جن میں دو سلور اور دو برونز میڈل شامل ہیں۔فلپس نے 2012 کے لندن اولمپکس کے بعدسبکدوشی کا اعلان کیا تھا لیکن  2014 میں اپنا فیصلہ واپس لیا۔

TOPPOPULARRECENT