Sunday , September 24 2017
Home / عرب دنیا / سعودی ایرلائینز پر لیاپ ٹاپس لے جانے پر عائد امتناع برخاست

سعودی ایرلائینز پر لیاپ ٹاپس لے جانے پر عائد امتناع برخاست

ریاض۔ 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی قومی ایرلائینز کا کہنا ہے کہ یہاں سے امریکہ پرواز کرنے والے طیاروں کے مسافرین پر لیاپ ٹاپس اور ٹیبلیٹس کے استعمال پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے۔ دریں اثناء ایرلائینز کے ترجمان عبدالرحمن الطیب نے کہا کہ مملکت کے ایوی ایشین حکام نے سعودی عرب کو مطلع کیا ہے کہ جدہ اور ریاض ایرپورٹ پر سکیورٹی کے انتظامات کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد امریکہ کی ایک ٹیم نے اطمینان کا اظہار کیا جس کے بعد لیاپ ٹاپس لے جانے پر عائد امتناع برخاست کردیا گیا۔

 

سعودی اتحاد کے فضائی حملے میں 20یمنی شہریوں کی موت
دبئی۔19جولائی (سیاست ڈاٹ نیوز) یمن کے جنوبی علاقہ کے ایک گاؤں میں سعودی اتحادی افواج کے فضائی حملے میں کم سے کم 20 یمنی شہریوں کی موت ہوگئی، جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوگئے ۔ یہ اطلاع مسلح حوثی تحریک کے اہلکاروں اور سرکاری حکام نے آج دی ہے ۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ صوبہ تعز کے ایک گاؤں گزشتہ روز ہونے والی اس بمباری میں جولوگ نشانہ بنے ہیں وہ جنگ کی وجہ سے بے گھر ہونے والے شہری تھے ۔ یمن کی عالمی حمایت یافتہ حکومت نے تصدیق کی ہے کہ خواتین اور بچوں سمیت 20 لوگ حملے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔ تاہم، حملے کے بارے میں حکومت نے مزید تفصیلات نہیں دیں۔ یمن کے حقوق انسانی کے وزیر محمد اصغر اس حملے کی سرکاری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ، جبکہ حوثی تحریک کے ترجمان محمد عبد السلام نے اس حملے کو انسانیت سوز کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے ۔سرکاری فوج سعودی اتحادی افواج کے ساتھ علاقے میں ایک اہم فوجی اڈے پر قبضے کے لئے کئی مہینوں سے برسرپیکار ہے ۔

TOPPOPULARRECENT