Friday , September 22 2017
Home / دنیا / سعودی بمباری میں یمنی باغیوں کا میزائل لانچنگ اڈہ تباہ

سعودی بمباری میں یمنی باغیوں کا میزائل لانچنگ اڈہ تباہ

جازان ۔ 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے اپاچی ہیلی کاپٹروں نے یمن کی سرحد سے متصل علاقے نجران کے قریب ایک کارروائی کے دوران یمنی باغیوں کے زیراستعمال میزائل لانچنگ پیڈ تباہ کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی فورسز نے توپخانے کی مدد سے نجران کے سرحدی علاقے کے قریب قائم یمنی باغیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں الحثیرہ، الموسم اور الطوال کے مقامات پر باغیوں کے کئی ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔ عسیر کے علاقے الربوعہ، سرحدی گذرگاہ علب اور اس کے مضافات میں پچھلے چند روز سے جاری جھڑپوں کے بعد حالات قدرے پرسکون ہیں۔ ان علاقوں میں حالیہ ایام میں ہونے والی لڑائی میں درجنوں حوثی باغی ہلاک ہوچکے ہیں۔ جنوبی سعودی عرب کے سرحدی علاقے ظہران میں جنگی طیاروں کو پرواز کرتے دیکھا گیا ہے۔ جنگی طیاروں کی جانب سے یمن کے اندر صعدہ، نھم اور ارحب میں باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT