Tuesday , August 22 2017
Home / Ads Others / سعودی تعلیمات کے دفتر پر حملہ ، 6 افراد ہلاک

سعودی تعلیمات کے دفتر پر حملہ ، 6 افراد ہلاک

ریاض ۔ /11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص نے سعودی عرب میں تعلیمات کے دفتر پر مجرمانہ حملہ کرتے ہوئے 6 ملازمین کو ہلاک کردیا ۔ وزارت داخلہ کے بموجب توڑپھوڑ میں دیگر دو افراد زخمی ہوئے جو سعودی عرب کے جنوبی صوبہ جازان میں دوپہر دو بجے کی گئی وزارت کے ترجمان جنرل منصور الترکی نے کہا کہ یہ ایک مجرمانہ کارروائی تھی ۔ وہ فوری طور پر اس کا انکشاف نہیں کرسکے کہا ہلاکتیں کیسے واقع ہوئیں ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ مشتبہ افراد کا مقصد واضح نہیں تھا ۔ روزنامہ الوطن اور سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی العربیہ کی خبر کے بموجب بندوق بردار ایک ٹیچر تھا ۔ عہدیداروں نے ایک خبر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کئی ملازمین پر گولی چلائی گئی ۔ جبکہ وہ اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔ انٹرنیٹ پر اس واقعہ کی جھلکیاں شائع کی گیئں ہیں جس میں 5 ایمبولینس لاریاں عمارت کے باہر کھڑی ہوئی نظر آتی ہیں ۔ ہلاکتوں کا واقعہ یمن کی سرحد سے کئی کیلو میٹر کے فاصلے پر الدیر کے مقام پر پیش آیا۔

TOPPOPULARRECENT