Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / سعودی جیلوں سے ہندوستانی قیدیوں کی رہائی کیلئے ونود کمار کی درخواست

سعودی جیلوں سے ہندوستانی قیدیوں کی رہائی کیلئے ونود کمار کی درخواست

کریم نگر۔/17 اگسٹ، ( پی ٹی آئی) کریم نگر کے ٹی آر ایس رکن لوک سبھا بی ونود کمار نے آج وزیر خارجہ سشما سوراج سے اپیل کی کہ سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں قید ہندوستانیوں کی رہائی کو یقینی بنائیں۔ ٹی آر ایس لیڈر ونود نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ اس خلیجی ملک کی جیلوں میں سینکڑوں ہندوستانی قید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیروزگار نوجوان ملازمتوں کیلئے سعودی عرب روانہ ہوا کرتے ہیں جہاں کفیلوں کی طرف سے ان کا استحصال کیا جاتا ہے اور کئی ماہ تک انہیں تنخواہیں ادا نہیں کی جاتیں۔ ان حالات سے مجبور ہوکر وہ دیگر مقامات پر مناسب دستاویزات کے بغیر ملازمت تلاش کرتے ہیں جو اکثر ان کی گرفتاریوں کا سبب بنتی ہے۔ ونود نے سشما سوراج سے درخواست کی کہ ایسے ہندوستانی قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنانے کیلئے ہندوستانی سفارتخانہ کو ہدایت کی جائے۔

TOPPOPULARRECENT