Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / سعودی جیل میں بہار کا شہری قید

سعودی جیل میں بہار کا شہری قید

غریب خاندان جرمانہ کی رقم ادا کرنے سے قاصر
نئی دہلی۔/17جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) ریاست بہار کا ایک باشندہ گذشتہ 15سال سے سعودی عرب کی جیل میں سزا ئے قید کاٹ رہا ہے جبکہ اس کا خاندان ایک کروڑ روپئے جرمانہ ادا کرنے سے قاصر ہے، اور اب محفوظ رہائی کیلئے یہ مسئلہ وزیر خارجہ سشما سوراج سے رجوع کردیا گیا ہے۔ محمد عرفان 42سال کو جنوری 2002 میں مقامی سرکاری گودام جدہ سے ادویات کے سرقہ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا اور اسوقت سے وہ جیل میں محروس ہے اور اس کی رہائی کیلئے وزارت خارجہ اور قومی اقلیتی کمیشن سے نمائندگی کی گئی ہے۔ عرفان کودو سعودی حقوق عوامی اور خانگی کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔ بہار کے موضع یپلاوان کے متوطن عرفان کو عوامی حقوق کے تحت 18 ماہ کی سزائے قید ہوئی ہے جبکہ خانگی حقوق کے تحت جرمانہ کی رقم 1.29 کروڑ (7,11,562  سعودی ریال ) ادا نہ کرنے پر جیل کی سزا کاٹ رہا ہے۔ جدہ میں پبلک کورٹ کے مطابق میڈیکل سلامتی ڈپارٹمنٹ کے گودام سے ادویات کے سرقہ پر عرفان کو سعودی وزارت صحت کیلئے رقم ادا کرنا ضروری ہے جہاں پر وہ ایر کنڈیشنڈ ٹیکنیشن کے طور پر کام کررہا تھا۔ عرفان پر الزام ہے کہ مسروقہ ادویات ایک بنگلہ دیشی حکیم منصور علی کو فروخت کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT