Monday , August 21 2017
Home / عرب دنیا / سعودی خاتون بلدی ارکان کو مردوں سے تبادلہ خیال پر پابندی

سعودی خاتون بلدی ارکان کو مردوں سے تبادلہ خیال پر پابندی

دمام۔ 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں پہلی بار خواتین کو انتخابی عمل کا حصہ بنایا گیا اور بلدی کونسل میں انہیں زبردست کامیابی بھی ملی لیکن سعودی حکومت نے ان منتخب نمائندوں کو انتباہ دیا ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے مردوں سے کوئی کلام نہ کریں۔ ڈائریکٹر جنرل آف میونسپل کونسل افیئرس جودائی القہتانی نے بتایا کہ جہاں جہاں مذہبی حدود کا لحاظ رکھنا ہے، وہاں اس پر سختی سے عمل آوری کی جائے گی۔ اسلام نے مرد و خواتین کے اختلاط سے سخت منع کیا ہے۔ خاتون ارکان کو ان کے ہم منصب مرد ارکان کے مساوی حقوق حاصل رہیں گے، تاہم مردوں کے ساتھ مشترکہ اجلاس میں خواتین کی شرکت پر پابندی عائد رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT