Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / سعودی خاتون نے ممبئی ایرپورٹ ریسٹ روم میں لڑکے کوجنم دیا

سعودی خاتون نے ممبئی ایرپورٹ ریسٹ روم میں لڑکے کوجنم دیا

ممبئی ۔ 25 ۔اگست (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی ایک 20 سالہ خاتون نے آج ممبئی انٹرنیشنل ایرپورٹ کے ریسٹ روم میں لڑکے کو جنم دیا۔ ایرپورٹ کے ترجمان نے بتایا کہ الحغبانی جو حیدرآباد سے ریاض جارہی تھی، یہاں ٹرانزٹ پوائنٹ پر طیارہ کے لئے منتظر تھی۔ ایرپورٹ کے ہاؤس کیپنگ اسٹاف کو جب یہ اطلاع ملی کہ اسے تکلیف شروع ہوگئی تو فوری ایرپورٹ ڈاکٹرس کو طلب کرلیا گیا اور اس خاتون نے ایک لڑکے کو جنم دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ماں اور بچہ کی صحت بہتر ہے اور ان دونوں کو ایرپورٹ کے احاطہ میں موجودخانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے۔ اس خاتون کے ساتھ ماں ، بھائی اور بہن بھی تھے۔

TOPPOPULARRECENT