Wednesday , August 23 2017
Home / عرب دنیا / سعودی خواتین کو درپیش چیلنجوں سے بہت کچھ سیکھا: ایوانکا ٹرمپ

سعودی خواتین کو درپیش چیلنجوں سے بہت کچھ سیکھا: ایوانکا ٹرمپ

ریاض ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے دورے پر آئے ہوئے امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے مملکت میں خواتین سے ملاقات کے بعد اپنی ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ” میں نے آج سعودی خواتین قیادت کے ساتھ ملاقات کی جس کے دوران ان کی کامیابیوں ، چیلنجوں اور مستقبل کے ویڑن سے براہ راست سیکھنے کا موقع ملا”۔اس سے قبل ایوانکا نے سعودی عرب پہنچنے کے بعد اپنی ٹوئیٹ میں سعودی فرماں روا اور ان کے خاندان کی جانب سے گرم جوش استقبال پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اْن کے لیے ایک اعزاز ہے۔امریکی صدر کی بیٹی اپنے شوہر جیراڈ کْشنر کے ساتھ ہفتے کے روز ریاض کے ایک ہوٹل میں امریکی صدارتی وفد کی قیام گاہ پہنچی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT