Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / سعودی سفارتخانے پر حملہ فاش غلطی : خامنہ ای

سعودی سفارتخانے پر حملہ فاش غلطی : خامنہ ای

تہران۔ 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ تہران میں سعودی سفارتخانے پر حملہ غلط تھا اس سے ایران اور اسلام متاثر ہوئے۔ آیت اللہ علی خامنہ ای نے تہران میں سعودی عرب کے سفارتخانے پر حملے کی مذمت کہ ہے سپریم لیڈر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تہران میں سعودی سفارت خانے پر حملہ انتہائی غلط تھا جس سے ایران اور اسلام کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے انقلابی گارڈز کی جانب سے گزشتہ ہفتے امریکی بحریہ اہلکاروں کو حراست میں لینے کے اقدام کو احسن قرار دیا اور کہا کہ انقلابی گارڈز نے بالکل صحیح کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT