Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / سعودی سکیورٹی اہلکار کی فائرنگ میں ایک ایرانی ماہی گیر ہلاک

سعودی سکیورٹی اہلکار کی فائرنگ میں ایک ایرانی ماہی گیر ہلاک

دوبئی، 18 جون (سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کے سرحدی سکیورٹی اہلکاروں نے آج خلیج فارس میں ایران کی ماہی گیری کشتیوں پر فائرنگ کی جس میں ایک ماہی گیرمارا گیا۔ ایران کی خبر رساں ایجنسی تسنیم نے وزارت داخلہ کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ خلیج فارس میں ایران کے دو ماہی گیرکشتیوں میں موجود ماہی گیر مچھلی پکڑ رہے تھے لیکن تیز ہوا سے کشتی سمت سے بھٹک گئی اور سعودی عرب کے سکیورٹی اہلکاروں نے دونوں کشتیوں پر فائرنگ کر دی جس میں ایک ایرانی ماہی گیر مارا گیا۔وزارت کے سرحدی امور کے ڈائریکٹر جنرل مجید آقائی نے کہا، ”ہم یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کیا ایرانی کشتیوں نے واقعی سعودی عرب کی سرحد کو پار کیا تھا لیکن سعودی عرب کی جانب سے اس طرح کی کارروائی انسانی اورجہاز رانی اصولوں کے خلاف ہے ۔سعودی عرب کی جانب سے واقعہ کے سلسلے میں ابھی کوئی ردعمل آیا ہے ۔مشرق وسطی میں دو علاقائی حریفوں ایران اور سعودی عرب کے درمیان پیدا شدہ کشیدگی میں اس واقعہ کے بعد مزید اضافہ کے اندیشے ظاہر کئے جارہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT