Thursday , August 17 2017
Home / عرب دنیا / سعودی سکیورٹی مرکزپر دہشت گرد حملہ ، ایک ملازم پولیس ہلاک ، دو زخمی

سعودی سکیورٹی مرکزپر دہشت گرد حملہ ، ایک ملازم پولیس ہلاک ، دو زخمی

ریاض ۔ 5 سپٹمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ملک کے مشرقی صوبہ کے علاقہ عیقائق میں ایک سکیورٹی مرکز مقام پر دہشت گرد حملے کے نتیجہ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوگئے ۔ وزارت داخلہ کے ترجمان منصور الترکی نے کہاکہ حملہ آور نے گزشتہ روز صبح کی اولین ساعتوں میں ایک سکیوریٹی مرکز میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی اور پہرہ داروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں ہلاک ہوگیا۔د و زخمی پولیس اہلکاروں کو جن کی حالت خطرہ سے باہر ہے علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے ۔ منصور الترکی نے کہاکہ حملہ آور کے قبضہ سے ایک مشین گن اور چند کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ مہلوک حملہ آور کی شناخت نواب مناحی شبیب العتیبی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ تاہم سعودی ترجمان نے یہ نہیں کہا کہ آیا العتیبی پولیس کو مطلوب تھا یا آیا اُس کا اسلامک اسٹیٹ ( آئی ایس) یا پھر کسی دوسرے اسلامی عسکریت پسند گروپ سے کوئی تعلق تھا۔

TOPPOPULARRECENT