Thursday , October 19 2017
Home / عرب دنیا / سعودی شہری کو سزائے موت، جملہ تعداد 51 ہوگئی

سعودی شہری کو سزائے موت، جملہ تعداد 51 ہوگئی

ریاض ۔ 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں آج ایک سعودی شہری کو جرم میں قصوروار پائے جانے پر سزائے موت دی گئی اور اس طرح جاریہ سال (جسے شروع ہوئے صرف 12 دن گذرے ہیں) سزائے موت پانے والوں کی جملہ تعداد 51 ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق متوفی مشرف الانظی نے ایک تنازعہ کے دوران انتہائی غصہ کی حالت میں ایک دیگر سعودی شہری کا قتل کردیا تھا۔ وزارت داخلہ نے یہ بات بتائی۔ یاد رہے کہ سعودی عرب میں عام طور پر سزائے موت قیدیوں کا سر قلم کرکے دی جاتی ہے۔ 2 جنوری کو سعودی عرب میں 47 ایسے افراد کو سزائے موت دی گئی تھی جو دہشت گرد تھے اور جن کے روابط القاعدہ جیسی بدنام زمانہ تنظیم سے تھے جن میں شیعہ عالم دین نمرالنمربھی شامل تھے ۔

TOPPOPULARRECENT