Saturday , August 19 2017
Home / عرب دنیا / سعودی صوبے جیزان میں دراندازی ناکام

سعودی صوبے جیزان میں دراندازی ناکام

جزان۔ 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب عسکری اتحاد کے طیاروں نے جمعے کے روز مملکت کے صوبے جیزان کے مقابل یمنی علاقوں میں حوثی اور معزول صدر علی عبداللہ صالح کی ملیشیاؤں کے ٹھکانوں پر متعدد فضائی حملے کیے۔عسکری ذرائع نے باور کرایا کہ سعودی افواج کی جاسوسی ٹیموں کے ساتھ ڈرون طیاروں نے جیزان صوبے میں واقع جبل الدّود کے مقابل ایک ٹھکانے کا پتہ لگایا جہاں معزول صالح کے ریپبلکن گارڈز کا ایک بڑا افسر 25 سے زیادہ مسلح افراد کے ساتھ چْھپا ہوا تھا۔مذکورہ کمانڈر اور دیگر مسلح عناصر سعودی عرب کی سرحد کے اندر دراندازی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ تاہم عرب اتحاد میں شامل سعودی فضائیہ کے ایک لڑاکا طیارے نے ان کے مقام کو بم باری کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں یہ تمام افراد ہلاک ہو گئے۔

TOPPOPULARRECENT