Monday , October 23 2017
Home / دنیا / سعودی عرب، امریکہ سے 300 بلین ڈالرس کے ہتھیار خریدیگا

سعودی عرب، امریکہ سے 300 بلین ڈالرس کے ہتھیار خریدیگا

واشنگٹن ۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اپنے پہلے سرکاری بیرونی دورہ کی تیاریاں کررہے ہیں، وہیں سعودی عرب نے بھی امریکہ میں 200 بلین ڈالرس کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے اور 300 بلین ڈالرس  کے ہتھیار خریدنے میں دلچسپی دکھائی ہے جو وہ امریکہ سے خریدے گا۔ ایک سینئر ایڈمنسٹریشن عہدیدار کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ کے پہلے بیرونی دورہ میں سب سے پہلے وہ سعودی عرب میں توقف کریں گے جس کے بعد موصوف اسرائیل جائیں گے اور وہاں سے اٹلی روانہ ہوں گے اور پوپ فرانسس سے بھی وٹیکن میں ملاقات کریں گے۔ علاوہ ازیں ٹرمپ بروسلز میں ناٹو ہیڈکوارٹرس کا دورہ بھی کریں گے۔ اٹلی میں G7 چوٹی اجلاس میں شرکت بھی ان کے پروگرام میں شامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT