Tuesday , August 22 2017
Home / عرب دنیا / سعودی عرب، امریکہ کو خطیر رقمی قرض واجب الادا

سعودی عرب، امریکہ کو خطیر رقمی قرض واجب الادا

واشنگٹن ۔ 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) تیل کی دولت سے مالامال سعودی عرب کے بارے میں عام تاثر یہی پایا جاتا ہیکہ دنیا میں اس سے زیادہ مالدار ملک کوئی اور نہیں لیکن یہ بات حیرت انگیز ہے جو ٹریژری ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کہی گئی ہے اور وہ یہ کہ سعودی عرب دنیا کے ان 13 ممالک میں شامل ہے جسے امریکی قرض ادا کرنا ہے جس کی مالیت 116.8 بلین ڈالرس (مارچ تک) ہے۔ ٹریژری ڈپارٹمنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب دنیا کا 13 واں ملک ہے جو امریکہ کا قرضدار ہے تاہم جاپان اور چین تو ایک کھرب ڈالرس کے قرض کے ساتھ سعودی عرب سے بھی آگے ہیں۔ یاد رہیکہ ٹریژری ڈپارٹمنٹ نے دیگر ممالک کے برعکس سعودی عرب کے قرضہ جات کے اعدادوشمار کو 1970ء سے صیغۂ راز میں رکھا تھا۔ دیگر تیل پیدا کرنے والے ممالک جو امریکہ کے قرضدار ہیں ان میں عراق اور ونیزویلا بھی شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT