Friday , June 23 2017
Home / Top Stories / سعودی عرب، ترکی و ایران میں رمضان کا آغاز

سعودی عرب، ترکی و ایران میں رمضان کا آغاز

امریکہ، کینیڈا، یوروپ ا ور آسٹریلیا میں بھی آج پہلا روزہ ، متعدد ممالک میں نماز تراویح

ریاض ۔ 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اسلام کے دو مقدس ترین مقامات مکہ معظمہ و مدینہ منورہ کی سرزمین سعودیعرب میں آج چاند نظر آگیا، جس کے ساتھ ہی سارے ملک میں خشوع و خضوع کے ساتھ نماز تراویح ادا کی گئی اور سحر کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا۔ سعودی عرب، دیگر خلیجی ممالک، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، بحرین اور سلطنت عمان کے علاوہ مصر، یمن، اردن، شام، عراق کے بشمول سارے مشرق وسطیٰ میں ہفتہ 27 مئی کو پہلا روزہ ہوگا۔ اس دوران ترکی، ایران اور پاکستان میں بھی  ہفتہ کو پہلا روزہ ہوگا۔ سڈنی سے سید دلاور مہدی اور مسیح خوندمیری کے مسیج کے مطابق آسٹریلیا کے شہروں کینبرا، ملبورن، سڈنی وغیرہ کی مساجد اور اسلامی مراکز میں 26 مئی کی شب نماز تراویح ادا کی گئی اور ہفتہ 26 مئی کو پہلا روزہ ہوگا۔ میڈیا اطلاعات کے بموجب جاپان، انڈونیشیاء، ملائیشیا، فلپائن میں بھی ہفتہ کو یکم ؍ رمضان ہوگا۔ امریکہ، کینیڈا اور یوروپی ممالک میں بھی سعودی عرب کے اعلان کے مطابق 27 مئی سے رمضان کا آغاز ہورہا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT