Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / سعودی عرب اور جامعہ عثمانیہ کے درمیان تہذیبی و ثقافتی تعلیمات کے استحکام پر زور

سعودی عرب اور جامعہ عثمانیہ کے درمیان تہذیبی و ثقافتی تعلیمات کے استحکام پر زور

ڈاکٹر سعود محمد الساطی سفیر سعودی عرب متعینہ ہند کا دورہ یونیورسٹی، سعودی طلبہ کی تعلیم کا جائزہ
حیدرآباد۔21اکٹوبر(سیاست نیوز) سفیر سعودی عرب برائے ہند ڈاکٹر سعود محمد الساطی نے آج جامعہ عثمانیہ کا دورہ کرتے ہوئے یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہے سعودی طلبہ کی تفصیلات اور ان کے معیار تعلیم سے واقفیت حاصل کی۔ ڈاکٹر محمد سعود الساطی نے رجسٹرار یونیورسٹی پروفیسر ای سریش کمار سے ملاقات کرتے ہوئے سعودی عرب میں اور جامعہ عثمانیہ کے درمیان تہذیبی و ثقافتی تعلقات کے استحکام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس جامعہ میں سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی قابل لحاظ تعداد تعلیم حاصل کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی طلبہ اس جامعہ سے تعلیم حاصل کرنے میں فخر محسوس کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر سعود محمد الساطی نے کہا کہ عثمانیہ یونیورسٹی اور سعودی عرب کے درمیان تہذیبی و ثقافتی تعلقات کے استحکام کیلئے بہت جلد ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط ثبت کئے جائیں گے اس سلسلہ میں سعودی سفارتخانہ دہلی میں موجود تہذیبی سفیر ڈاکٹر المترودی یونیورسٹی انتظامیہ سے رابطہ میں رہیں گے۔ اس دورے کے دوران بھی ڈاکٹر المترودی ان کے ہمراہ جامعہ عثمانیہ کے مختلف شعبہ ٔ جات اور انتظامیہ عمارت کا معائنہ کیا۔عثمانیہ یونیورسٹی کمپیوٹر اینڈ سائنس شعبہ کا وفد نے دورہ کرتے ہوئے طلبہ سے بات چیت کی۔ پروفیسر ای سریش کمار نے شعودی سفارتی وفد کی جانب سے کی گئی پیشکش پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ہند۔سعودی تعلقات کے استحکام میں جامعہ عثمانیہ کے ساتھ سعودی سفارتی وفد کے مذاکرات اور یادداشت مفاہمت اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT