Monday , May 29 2017
Home / دنیا / سعودی عرب اور سوڈان کی مشترکہ فضائی جنگی مشقیں

سعودی عرب اور سوڈان کی مشترکہ فضائی جنگی مشقیں

میرو(سوڈان) ۔9اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) صدر سوڈان عمرالبشیر نے آج کہا کہ سعودی عرب اور سوڈان کی فضائی مشترکہ جنگی مشقیں آج اختتام پذیر ہوئیں ۔ ان مشترکہ فضائی مشقوں سے دونوں ممالک کے تعلقات میں نمایاں اضافہ ہوا ۔ دو سال قبل سوڈان نے ایران سے اپنے تعلقات ختم کردیئے ہیں ۔ برسوں سے سوڈان کی اسلامی حکومت اپنا یہ موقف برقرار رکھے ہوئے ہیں کہ سعودی عرب کے کٹر حریف ایران کے ساتھ تعلقات برقرار رکھے نہیں جاسکتے ۔ 2015ء میں سوڈان نے کہا تھا کہ وہ سعودی زیر قیادت فوجی مداخلت میں شریک ہوگا جو یمن میں ایران کی حمایت یافتہ باغیوں کے خلاف کارروائی کررہی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT