Thursday , August 17 2017
Home / عرب دنیا / سعودی عرب: خواتین کی شناخت کیلئے بائیو میٹرک سسٹم نافذ کرنیکا فیصلہ

سعودی عرب: خواتین کی شناخت کیلئے بائیو میٹرک سسٹم نافذ کرنیکا فیصلہ

ریاض۔ 10 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی وزارت انصاف نے ملکی عدالتوں میں خواتین کی شناخت کے لئے بائیو میٹرک سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلے کا مقصد عدالت آنے والی خواتین کی کسی بھی ابہام کی صورت میں انگوٹھے کے نشان سے شناخت ممکن بنانا ہے۔ وزارتِ عدل کے ذرائع نے ایک عرب ویب سائٹ کو بتایا کہ خواتین کو عدالتوں اور نظامتِ قوانین میں ملازمتیں دینے اور ان کی شہادت کے لیے عدالت میں پیشی کے طریق کار کو آسان بنانے کی غرض سے موجودہ نظام میں متعدد ترامیم کی جا رہی ہیں۔ وزارت اپنے تحت آنے والے اداروں میں خواتین کے لئے علیحدہ سیکشن کھول رہی ہے۔ جہاں تمام سہولتیں مہیا کی جائیں گی اور یہ مردوں کے دفاتر سے بالکل الگ تھلگ ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT