Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / سعودی عرب شامی اپوزیشن گروپس اجلاس کا میزبان

سعودی عرب شامی اپوزیشن گروپس اجلاس کا میزبان

بیروت ۔ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب شامی اپوزیشن گروپس اور دیگر باغی گروپس کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہا ہے جو آئندہ ہفتہ منعقد کی جائے گی تاکہ شامی حکومت کے نمائندوں کے ساتھ امن مذاکرات سے قبل ایک متحدہ محاذ کو تیار کیا جاسکے۔ امن مذاکرات آئندہ سال کے اوائل میں شروع ہوگی۔ مملکت میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا اجلاس ہوگا جو دراصل شام میں گذشتہ پانچ سالوں سے جاری خانہ جنگی کے خاتمہ کی ایک کوشش ہے جس میں اب تک ڈھائی لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ عالمی سطح پر پناہ گزین بحران پیدا ہوگیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT