Friday , July 21 2017
Home / Top Stories / سعودی عرب میںنئی کابینہ کی حلف برداری

سعودی عرب میںنئی کابینہ کی حلف برداری

ریاض ۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی کابینہ کے نئے ارکان اور مختلف مناصب پر مقرر کیے گئے شہزادوں نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔دارالحکومت الریاض میں الیمامہ محل میں منعقدہ ایک پْروقار تقریب میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ان سے حلف لیا۔جن سعودی شہزادوں نے حلف اٹھایا ہے،ان کے نام اور عہدے یہ ہیں: الباحہ کے گورنر شہزادہ ڈاکٹر حسام بن سعود بن عبدالعزیز ، گورنر حائل شہزادہ عبدالعزیز بن سعد بن عبدالعزیز ، شمالی سرحدی علاقوں کے گورنر شہزادہ فیصل بن خالد بن سلطان بن عبدالعزیز ، عسیر کے نائب گورنر شہزادہ منصور بن مقرن بن عبدالعزیز اور مدینہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد بن فیصل بن عبدالعزیز۔ان کے علاوہ جازان کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بن محمد بن عبدالعزیز ، الریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز ،نائب گورنر مشرقی ریجن شہزادہ احمد بن فہد بن سلمان بن عبدالعزیز ، القصیم ریجن کے نائب گورنر شہزادہ فہد بن ترکی بن فیصل بن ترکی ، نجران کے نائب گورنر شہزادہ ترکی بن ہزلول بن عبدالعزیز اور مکہ کے نائب گورنر شہزادہ عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا ہے۔

طالبان نے آٹھ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا
کابل ۔ 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک افغان عہدیدار کے مطابق طالبان نے شمالی صوبہ تکہر 8پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا اور 3 سیکوریٹی چیک پوائنٹس پر قبضہ کرلیا۔ صوبائی ترجمان سنت اللہ تیمور نے بتایا کہ حملہ کل کیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی اور فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا جس میں تین پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ یاد رہیکہ یہ حملے ایک ایسے وقت کئے گئے جب امریکی وزیردفاع جم میاٹس یہاں کا دورہ کررہے ہیں جنہوں نے روس پر الزام عائد کیا ہیکہ وہ طالبان کو امریکی تائید والی فوج پر حملے کیلئے ہتھیار سربراہ کررہا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT