Wednesday , October 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / سعودی عرب میں اسکولی طالبات کو اسپورٹس کی اجازت

سعودی عرب میں اسکولی طالبات کو اسپورٹس کی اجازت

ریاض۔13جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب نے نئے تعلیمی سال سے پبلک اسکولوں میں لڑکیوں کو کھیلوں میں حصہ لینے اور فزیکل ایجوکشن کی تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔سعودی وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ جن اسکولوں میں ضروری آلات اور خواتین انسٹرکٹر دستیاب ہیں وہاں فزیکل ایجوکشن کی تعلیم جلد شروع کردی جائیگی جبکہ دیگر اسکولوں میں بھی یہ عمل بتدریج کیا جائے گا۔ وزارت نے کہا کہ اس سلسلے میں اسلامی قوانین کا خیال رکھا جائے گا۔ سعودی عرب میں سخت قوانین نافذ ہیں جس میں عورتوں کی آزادی محدود ہے۔ انہیں مخصوص لباس پہننا ہوتا ہے اور وہ مرد سرپرست کے بغیر کہیں نہیں جا سکتیں تاہم اب حالیہ برسوں میں سعودی حکومت آہستہ آہستہ اصلاحات نافذ کر رہی اور خواتین کے لئے مواقع میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔سعودی عرب کی شریعہ کورٹ نے 2014 میں لڑکیوں کے اسکولوں میں فزیکل ایجوکشن متعارف کروانے کی منظوری دے دی تھی لیکن علما کی شدید مخالفت کی وجہ سے اس کا اطلاق نہیں ہو سکا تھا۔ اس نرمی کے بعد لڑکیوں کو کھیلوں میں حصہ لینے کا موقع مل سکے گا، جس کے لئے خواتین کے حقوق کی کارکن ایک عرصے سے تحریک چلا رہی ہیں۔ کھیلوں تک رسائی ان خواتین کے لیے ایک بڑی تفریح ہے جن کے گھرانے انہیں اس کی اجازت دے دیتے ہیں اور ان کے پاس مالی وسائل موجود ہیں۔

TOPPOPULARRECENT