Sunday , August 20 2017
Home / عرب دنیا / سعودی عرب میں بارودی سرنگ دھماکہ ،ایک ہلاک

سعودی عرب میں بارودی سرنگ دھماکہ ،ایک ہلاک

ریاض۔ 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)سعودی عرب کے جنگ زدہ یمن کے ساتھ واقع سرحدی علاقے میں ایک بارودی سرنگ دھماکے میں ایک محافظ ہلاک ہوگیا ہے۔سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے نے وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک کے جنوبی علاقے جازان میں بارودی سرنگ دھماکہ ہوا ہے البتہ وزارت داخلہ نے یہ نہیں بتایا ہے کہ یہ بارودی سرنگ کس نے بچھائی تھی۔ یمن میں مارچ 2015ء سے سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد کی حوثی باغیوں کیخلاف فضائی مہم کے آغاز کے بعد سے آئے دن سرحدی علاقے میں اس طرح بارودی سرنگوں کے دھماکے ہوتے رہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT