Sunday , September 24 2017
Home / عرب دنیا / سعودی عرب میں بس حادثہ ، 19 مصری عازمین عمرہ جاں بحق

سعودی عرب میں بس حادثہ ، 19 مصری عازمین عمرہ جاں بحق

ریاض ۔ 19 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مغربی سعودی عرب میں مصر کے 19 عازمین عمرہ اس وقت جاں بحق ہوئے جب ان کی بس الٹ گئی ۔ 22 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ قاہرہ میں وزارت سیاحت نے کہا کہ مصر کے 19 عازمین اور ایک کمسن ہلاک ہوئے جب کہ دیگر 5 زخمی ہیں ۔ سعودی عرب کے ریڈکریسنٹ ترجمان خالد بن مسعار ال سایلی نے بتایا کہ حجرہ روڈ پر یہ حادثہ پیش آیا جو بندرگاہی شہر جدہ سے مقدس شہر مدینہ کے درمیان واقعہ ہے ۔ بس میں سوار تمام مسافر مصر سے ہی تعلق رکھتے تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT