Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / سعودی عرب میں تلنگانہ کے 29ملازمین پریشان

سعودی عرب میں تلنگانہ کے 29ملازمین پریشان

بحفاظت واپسی کیلئے سشما سوراج سے کے ٹی آر کی نمائندگی
حیدرآباد ۔20مارچ ( پی ٹی آئی) حکومت تلنگانہ نے وزیر اُمور خارجہ سشما سوراج پر زور دیا ہے کہ وہ اُن 29 تارکین وطن ملازمین کی بحفاظت رہائی میں مدد کریں جو اس وقت سعودی عرب میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی وتلنگانہ این آر آئی اُمور مسٹر کے ٹی راما راؤ نے سشما سوراج کو موسومہ مکتوب میں بتایا کہ کمپنی نے تمام 29ملازمین کوتحویل میں لیتے ہوئے سرحدی شہر میں ایک کمرہ میںبند رکھا ہے جہاں گذشتہ 12دن سے انہیں غذا سے محروم رکھا گیا ہے ۔ بتایا جاتاہیکہ ان 29ملازمین نے اپنے گھر واپس جانے کی خواہش کی لیکن کمپنی نے ان سے فی کس 50ہزار ڈالر رقم کا تقاضہ کیا ۔ اس کے علاوہ کمپنی نے سفری خرچ فراہم کرنے سے بھی انکار کیا ۔ ملازمین انصاف کیلئے عدالت سے رجوع ہوئے اور ان کے حق میں فیصلہ سنایا گیا لیکن آجر کمپنی نے انہیں محروس رکھا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ عدالت نے کمپنی کو تمام 29ملازمین کو اندرون 3یوم ان کے آبائی مقام واپس بھیجنے اور ساتھ ہی ساتھ مصارف برداشت کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ انہوں نے سشما سوراج سے انسانی بنیادوں پر فوری مداخلت کرتے ہوئے تلنگانہ کے 29تارکین وطن کی مدد کرنے کی خواہش کی ۔

TOPPOPULARRECENT