Thursday , June 29 2017
Home / دنیا / سعودی عرب میں دراندازی،17 حوثی باغی ہلاک

سعودی عرب میں دراندازی،17 حوثی باغی ہلاک

جزان ۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے یمن کے ساتھ واقع سرحدی علاقے میں دراندازی کی کوشش کرنے والے 17 حوثی شیعہ باغیوں کو ہلاک کردیا ہے۔سعودی ذرائع کے مطابق حوثی جنگجوؤں نے صوبہ جزان میں واقع ایک گاؤں الخوبہ کے نزدیک سرحدی علاقے میں دراندازی کی کوشش کی تھی۔یہ حوثی باغی یمن کے شمالی سرحدی علاقے میں واقع دیہات سے آئے تھے،انھوں نے حالیہ ہفتوں کے دوران میں سعودی عرب کی سرحدی چوکیوں پر میزائل حملوں کی بھی کوشش کی تھی۔سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے ہفتے کو ان جنگجوؤں کے خلاف جوابی کارروائی میں حوثی ملیشیا کی تین گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا ہے۔درایں اثناء حوثی ملیشیا کے ایک سینیر لیڈر عبدالملک الدلیمی کی شمالی صوبے صعدہ میں ایک فضائی حملے میں ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔اس حوثی کمانڈر نے بھی سعودی عرب کے سرحدی صوبے نجران میں سرحد پار کرکے دراندازی کی کوشش کی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT