Thursday , August 24 2017
Home / Top Stories / سعودی عرب میں دنیا کے سب سے چھوٹے پیس میکرس کی پیوند کاری

سعودی عرب میں دنیا کے سب سے چھوٹے پیس میکرس کی پیوند کاری

پانچ مریضوں پر کامیاب تجربہ ، دو دواخانوں کے ماہرین کا کارنامہ
دوبئی ۔ /11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دو عرب کے دو دواخانے اب دنیا کے وہ پہلے طبی ادارے بن گئے ہیں جہاں پانچ مریضوں کو سب سے چھوٹے پیس میکرس لگائے گئے ہیں ۔ سعودی عرب کے انگریزی روزنامہ عرب نیوز کے مطابق ملک فہد آرمڈ فورسیس ہاسپٹل کے الیکٹروفزیولوجسٹس کنسلٹنٹ رائیدسویدان اور فائز بخاری کے علاوہ پرنس سلطان کارڈائیک سنٹر کے کنسلٹنٹ الیکٹرو فزیولوجسٹس احمد الفقہی اور خالد دغریری نے پانچ مریضوں کے قلب میں ان پیس میکرس کی پیوند کاری کی ہے جو دنیا کے سب سے چھوٹے پیس میکرس ہیں جن کا حجم وٹامن کی ایک بڑی گولی کے مساوی ہے اور بہ آسانی نصب کئے جاسکتے ہیں ۔ روایتی پیس میکرس سے کہیں زیادہ چھوٹے ان پیس میکرس کو قلب کے پردہ پر لگایا جاسکتا ہے اور بشرط ضرورت انہیں ہٹایا یا دوسری جگہ بھی لگایا جاسکتا ہے ۔ مائیکرا ٹی پی ایس مریضوں کے لئے دستیاب ہیں ۔ روایتی پیس میکرس کے برخلاف مائیکرا ٹی پی ایس کیلئے تاروں اور جلدی پرت کے تحت سرجیکل پاکٹ کی ضرورت بھی نہیں ہوتی ۔ بجائے اس کے اس آلہ کو چھوٹی نسوں کے ساتھ قلب سے مربوط کیا جاتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT