Saturday , August 19 2017
Home / عرب دنیا / سعودی عرب میں سینما گھر کے منصوبہ کی تردید

سعودی عرب میں سینما گھر کے منصوبہ کی تردید

ریاض۔ 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے میڈیا میں گشت کرنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ دارالحکومت ریاض میں پہلا مووی تھیٹر یا سینما گھر بنانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ اتوار کو ذرائع ابلاغ میں ایسی خبریں آئی تھیں کہ سعودی سینما کمیشن نے ریاض میں سینما گھر بنانے کیلئے سرمایہ کاروں کیساتھ کوئی سودا کی ہے، اور یہ سینما اسلامی روایات اور قومی اقدار کی عکاسی کا حامل ہو گا۔ یہ بھی بتایا گیا تھا کہ اس منصوبے کی تیاری سے قبل اس طرح کے پراجکٹس کے نفع اور نقصان کے بارے اور معاشرے پر اثرات وغیرہ کا گہرا مطالعہ کیا گیا تھا۔ گزشتہ اگست میں سعودی عرب پروڈیوسرز اینڈ ڈسٹری بیوٹرز اسوسی ایشن کے عہدیدار فہد التمیمی نے کہا تھا کہ ملک میں ایسا کوئی قانون موجود نہیں ہے جو اس طرح کے سینما گھر کی تشکیل کو روکتا ہو۔ تاہم اب سعودی حکام نے اس طرح کے کسی منصوبے کی مکمل طور پر نفی کر دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT