Saturday , September 23 2017
Home / عرب دنیا / سعودی عرب میں شامی اپوزیشن کا اجلاس

سعودی عرب میں شامی اپوزیشن کا اجلاس

ریاض ۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شام کی منقسم اپوزیشن ممکنہ امن مذاکرات سے قبل اتفاق رائے قائم کرنے کے لیے منگل کو ریاض میں مذاکرات کر رہی ہے۔ اجلاس کا مقصد حکومت سے مذاکرات کے لیے ایک متفقہ نقط نظر پر بحث کرنا ہے جس میں مسلح اور سیاسی تنظیمیں ایک صف میں ہوں۔ طاقتور باغی تنظیم جیش الاسلام کا کہنا ہے کہ وہ سعودی مذاکرات میں شریک ہو گی۔ ویانا میں عالمی طاقتوں کے اجلاس میں خواہش کی گئی تھی کہ جنوری سے شامی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو۔ شام کی اپوزیشن کی مختلف تنظیموں کے درمیان موجودہ تقسیم نے سفارت کاری کو دھکا پہنچایا ہے۔ تاہم ایران نے خبردار کیا ہے کہ ریاض میں ہونے والے اجلاس سے مذاکرات ناکام ہو سکتے ہیں۔ ایران ویانا مذاکرات میں شریک تھا اور اْس نے شام کے صدر بشار الاسد کی حمایت کی تھی۔ شام کے دارلحکومت دمشق کے قریب جیش الاسلام ایک مشہور مسلح اپوزیشن جماعت ہے، جس کی زیادہ تر حکمرانی مشرق میں غوطہ کے مضافات میں قائم ہے۔ لیکن تنظیم کے کمانڈر ظہران العوش مذاکرات میں شریک نہیں ہوں گے۔ اطلاعات کے مطابق اْن کے جنگجوؤں کے ہاتھ سے اْس سڑک کا کنٹرول چلاگیا ہے جس کے ذریعہ سے وہ دمشق سے باہر نکلنے کا منصوبہ  بنارہے تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT